انتظار کی گھڑیاں ختم پی ایس ایل سیزن 7 کا آغاز آج سے کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل )کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز آج سے کراچی میں ہوگا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا پہلا مرحلہ آج سے کراچی میں شروع ہورہا ہے جس کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا جبکہ میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 2022 کے میچز دو مرحلوں میں منعقد ہوں گے، پہلا مرحلہ کراچی اور دوسرا لاہور میں منعقد ہو گا۔

27 جنوری سے شروع ہونے والا ایونٹ 27 فروری تک جاری رہے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے پی ایس ایل سیزن 7 کی جس طرح فلمی انداز میں مارکیٹنگ کی اس طرح ہر کوئی پی ایس ایل سیزن 7 میں دلچسپی لے گا

مجھے امید ہے ہر ٹیم آخری گیند تک لڑے گی اور عوام کو انٹرٹین کرے گی۔‘

پی ایس ایل 7 کے حوالے سے یہ پیغام وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے پاکستان تحریکِ انصاف کے آفیشنل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شئیر کیا گیا ہے۔

اس اشتہار میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ بھی ان کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔

وزیرِاعظم عمران خان کی جانب سے پی ایس ایل 7 کی اس اوپپننگ کو بیشتر سوشل میڈیا صارفین ’شاندار ایڈورٹائزنگ‘ قرار دے رہے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ پی ایس ایل کے برانڈ کے لیے ایسی ہی مارکیٹنگ کی ضرورت ہے۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے اب تو انھیں واقعی کرکٹ میں دلچسپی لینی پڑے گی۔

ڈاکٹر مریم نے ٹویٹ کیا کہ ’اب تو پی ایس ایل کو چار چاند لگ جائیں گے۔۔۔ جو نہیں بھی دیکھتا تھا وہ بھی دیکھے گا۔۔۔ واہ کیا زبردست مارکیٹنگ ہے۔‘

البتہ کچھ صارفین رمیز راجہ کے وزیرِ اعظم عمران خان کو ’آئیں‘ کہنے پر میمز بنانے کا بھی سوچ رہے ہیں اور کچھ خان صاحب کی اینٹری کے گرویدہ ہو گئے ہیں

Design a site like this with WordPress.com
Get started